سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظر ثانی، آڈیوز لیک کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظر ثانی، آڈیوز لیک کیس سماعت کیلئے مقرر

(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظر ثانی اور آڈیوز لیک کیس سماعت کیلئے مقرر  کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ نے 63 اے نظر ثانی کیس سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا ہے۔ پانچ رکنی لارجر بینچ 30 ستمبر کو 63 اے نظر ثانی کیس کی سماعت کریگا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی 63 اے نظر ثانی بینچ کی سربراہی کرینگے، بینچ میں  جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین خان ، جسٹس جمال مندوخیل اورجسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔

آڈیو لیک کمیشن کیس سماعت کیلئے بھی پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ بینچ کی سربراہی کرینگے، لارجر بینچ میں جسٹس یحی آفریدی ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔

آڈیو لیک کمیشن کیس سماعت تاریخ بعد میں بتائی جائے گی۔

Watch Live Public News