لاہور: (ویب ڈیسک) فرح خان کو ان کے سسر مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چودھری اقبال گجر نے اپنی بہو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ اپوزیشن کی توپوں کا نشانہ بننے والی خاتون اول کی دوست فرح خان کے سسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرح خان کو کبھی بہو تسلیم نہیں کیا۔ ان کے کاموں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ چودھری اقبال گجر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیسے اس طرح کی خاتون کے چنگل میں آ گیا ہے۔ یہ خواتین کا ایک گروپ ہے جو رائزنگ سٹارز کو قابو کر لیتا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی چودھری اقبال گجر کا کہنا تھا کہ فرح خان کا خاندانی پس منظر کیا ہےِ مجھے اس کے بارے میں کچھ نہیں پتا۔ فرح کا شوہر میرا بیٹا ضرور ہے لیکن اس نے میرے بیٹے کو باغی کرکے شادی کی تھی۔