ٹوئٹر نے صارفین کیلئے 'ایڈٹ بٹن'متعارف کر وا دیا

ٹوئٹر نے صارفین کیلئے 'ایڈٹ بٹن'متعارف کر وا دیا
لاہور (ویب ڈیسک) ٹوئٹر صارفین کا پر زور مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کے لیے ' ایڈٹ بٹن'متعارف کر وا دیا ہے۔ ایک عرصے سے ٹوئٹر کے صارفین فیس بک کی طرح ہی ایڈٹ بٹن کا مطالبہ کر رہے تھے۔ جس پر ٹوئٹر انتظامیہ نے صرف بلیو ٹک اکاؤنٹس کے لیے ہی ایڈٹ بٹن متعارف کروایا ہے۔اب بلیو ٹک ٹوئٹر صارفین ٹویٹ کرنے سے پہلے اپنا پیغام پڑھ کر اور اس میں ضروری درستگی کر سکیں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس فیچر کی آزمائش کر لی گئی ہے، اور آئندہ آنے والے چند ہفتوں میں پہلے بلیو ٹک اور مجاز صارفین کے اکاؤنٹس پر مرحلہ وار یہ آپشن دی جائے گی،بعد ازاں مزید صارفین بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر ایڈٹ کا آپشن نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ لاکھوں ٹویٹس پر املا کی غلطیاں یا جلد بازی میں لکھے گئے پیغام فی سیکنڈ جمع ہوتے رہتے ہیں، اور ٹویٹس کرنے والوں کو مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ نائب صدر ٹوئٹر جے سلی ون کا کہنا ہے کہ کئی برسوں سے ٹویٹ کی ایڈیٹنگ کی درخواست کی جا رہی تھی اور اب صارفین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ عوامی مطالبے کے باوجود ٹوئٹر کے سابق سی ای او جیک ڈورسے ایڈٹ کی سہولت نہیں دے رہے تھے۔ کیونکہ ان کا خیال تھا، کہ ٹویٹس پھیلنے کے بعد کوئی بھی صارف ٹویٹس میں ردو بدل کر لے گا، جس سے مسائل کا ایک انمبار کھڑا ہو جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔