ماہِ رمضان میں ورزش کرنے کیلئے بہترین وقت کونسا ہے ؟

ماہِ رمضان میں ورزش کرنے کیلئے بہترین وقت کونسا ہے ؟
دبئی کی فٹنس ایکسپرٹ نے رمضان المبارک میں ورزش کرنے کے لئے بہترین وقت بتا دیا ہے ۔ اللہ کی رحمت اور برکتوں سے بھرپور رمضان المبارک میں ہر مسلمان عبادات میں مشغول ہوتا ہے ۔ اس لیے اس مہینے میں فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے ورزش کا رجحان بہت ہی کم ہو جاتا ہے ۔ اس مہینے میں جسمانی طور پر اپنے آپ کو کس طرح صحت مند رکھا جائے؟ اس حوالے سے دبئی کے ویمنز کلب ،فٹنس گلام، کی بانی ہیلینا حجازی نے تفصل کے ساتھ اس بارے مین بتایا ہے ۔ فٹنس ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے 3 دن بالکل بھی ورزش نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس طرح جسم روزے کے مطابق ڈھل جاتا ہے ۔ چوتھے روزے سے ورزش کرنا شروع کر دیں جس کے لئے افطار سے پہلے کا وقت نہایت ہی موزوں ہے ۔ یہ وقت خاص کر ان لوگوں کے لئے بہترین ہے کہ جو افطار کے بعد آرام کر سکتے ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان میں زیادہ سخت ورزش نہیں کرنی چایئے ہے ، لہٰذا ورزش کے لئے ہلکا وزن اٹھایا جا سکتا ہے ۔ البتہ اس مہینے میں ٹوننگ ایکسرسائز، پلاٹیز ، سائیکلنگ اور واک کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے چہل قدمی کے لئے وقت 40 منٹ سے 1 گھنٹے کا بتایا ہے ۔ ورزش کیلئے انہوں نے دو بہترین اوقات بتائے ہیں، ایک افطاری سے 1 ڈیڑھ گھنٹہ پہلے اور دوسرا افطاری کے 2 سے 3 گھنٹے کے بعد ۔ ہیلینا حجازی نے کہا کہ رمضان کے شروع سے ہی ورزش کرنا بھی شروع کر دیں خاص کر وہ لوگ جو ورزن میں کمی لانا چاہتے ہیں یا پھر موٹاپے کا شکار ہیں ۔ 30 سے 40 منٹ کی چہل قدمی سے ورزش شروع کریں اور اسے 1 گھنٹے تک لے کر جائیں ۔ ایک گھنٹے کی واک زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس سے ان کے جسم میں موجود زائد چربی پگھلنی شروع ہو جائے گی ۔ یہ لوگ چہل قدمی کے علاوہ دیگر ورزشیں بھی کر سکتے ہیں ۔ ان کو چاہیے کہ واک افطار سے پہلے کریں اور دیگر ورزشیں افطار کے بعد کریں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔