صدرمملکت کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کی بنیاد پر عراق پر حملہ کر کے لاکھوں افراد کو مار دیا گیا۔صدر مملکت @ArifAlvi نے وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام نیشنل ڈیجیٹل انفارمیشن پلیٹ فارم کا افتتاح کر دیا- pic.twitter.com/dxjh14Vuma
— PTI (@PTIofficial) August 7, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) صدرمملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن کے ڈرامہ پروڈکشن کےمعیار کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ پاکستان ٹیلی وژن نے معین اختر سمیت عظیم فنکار پیدا کیے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی ڈیجیٹلائزیشن تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیرا طلاعات فواد چوہدری جس وزارت میں بھی جاتے ہیں نئے اور بہتر کام کرتے ہیں۔ جعلی خبروں کی نشرواشاعت سمیت پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ جعلی خبروں کے ذریعے عالمی میڈیا پر پاکستان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔