ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں اہم پیشرفت،تینوں شوٹرز آپس میں رشتہ دار نکلے

ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں اہم پیشرفت،تینوں شوٹرز آپس میں رشتہ دار نکلے
کیپشن: ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں اہم پیشرفت،تینوں ملزمان آپس میں رشتہ دار نکلے

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، لاہور پولیس نے قتل کرنے والے ملزمان کو ٹریس کرلیا، تینوں شوٹرزآپس میں رشتہ دار بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کرنے والے ملزمان کو ٹریس کرلیا، قتل میں 3 ملزمان ملوث ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد کیس میں تینوں اجرتی قاتل آپس میں رشتہ دار ہیں، مفرور ملزمان آپس میں باپ، بیٹا اور بھتیجا ہیں، ملزمان چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں، ملزمان گاڑی چوری کے متعدد کیسز میں اسلام آباد اور لاہور میں چالان ہوچکے ہیں۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر شاہد صدیق پر پہلا قاتلانہ حملہ بھی انہیں ملزمان نے کیا تھا، ملزمان چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

یاد رہے کہ 2 اگست کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق جاں بحق ہوگئے تھے۔

Watch Live Public News