ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لئے اچھی خبر آگئی۔ پشاور سمیت صوبہ کے آٹھ بورڈزنے میٹرک امتحانات کے نتائج کے اعلان کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اعلان کل 2 بجے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اعلان وزیراعلی ہاؤس میں کیا جائےگا۔ وزیراعلی پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازیں گے۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات میں کل ایک لاکھ 81ہزار 842طلباء وطالبات شریک ہوئے۔ نویں کے لئے 95ہزار 53 طلباءو طالبات جبکہ دسویں جماعت کے 86ہزار 789 حصہ لیا۔