پیسوں کی لالچ میں نوجوان نے اپنے دوست کو زندہ دفن کردیا

پیسوں کی لالچ میں نوجوان نے اپنے دوست کو زندہ دفن کردیا
کیپشن: پیسوں کی لالچ میں نوجوان نے اپنے دوست کو زندہ دفن کردیا

ویب ڈیسک: پیسوں کی لالچ میں دوست نے دوست کو زندہ دفن کر دیا۔ واقعہ 8 ماہ قبل میر پور ماتھیلو کے علاقہ یارو لُنڈ میں پیش آیا۔ 

تفصیلات کے مطابق خان پور کے تھانہ یارو لُنڈ کی پولیس نے ملزم امیر کی نشان دہی پر یکم اگست کو 21 سالہ مقتول راجہ کی ڈیڈ باڈی برآمد کر لی۔ جس کے بعد بااثر ملزمان کے سرپرستوں نے مقتول کے ورثاء کے گھر پر مبینہ دھاوا بول دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مقتول کی ماں اور بھائی جان بچا کر سندھ سے پنجاب بھاگ آئے۔ متاثرین نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ ہمارے بیٹے کو اس کے دوست امیر نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے قتل کیا۔

ورثاء نے الزام عائد کیا کہ بااثر ملزمان کے سرپرست ہمارے پورے خاندان کو جان سے مارنے کے درپے ہیں۔ ملزمان ہم پر زبردستی صلح کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

ورثاء نے اپیل کی کہ وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لے کر تحفظ اور انصاف مہیا کریں۔

Watch Live Public News