لاہور کےتمام نجی اداروں کے ملازمین کو ہفتے میں دودن گھر سے کام کرنے کا نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمپنیاں، نجی ادارے اور افراد جمعہ اور ہفتہ کوگھر سے کام کریں گے، عدالتی حکم کےمطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق آج سے کیاجائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی اداروں کے ملازمین عدالتی حکم کےمطابق پندرہ جنوری تک گھروں سے کام کریں گے۔ خیال رہے کہ جسٹس شاہد کریم نے نجی اداروں کےملازمین کو سموگ کےباعث دو دن گھروں سے کام کرنے کا حکم دےرکھا ہے۔ عدالتی حکم پرریلیف کمشنر پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے نوٹیفکیشن عدالت پیش کیا گیا۔ قبل ازیں لاہور میں اسموگ کے باعث اسکولوں کی ہفتے میں تین دن چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا، چھٹیوں کا اطلاق ڈسٹرکٹ لاہور کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہو گا۔ ہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور اور دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔