شاہین آفریدی کو ٹائم دینا چاہیے، ٹیم میں پارٹی بازی کو ختم کرو، سلمان بٹ

شاہین آفریدی کو ٹائم دینا چاہیے، ٹیم میں پارٹی بازی کو ختم کرو، سلمان بٹ
کیپشن: Salman Butt
سورس: publicnews

ویب ڈسک: (شکیل خان)  قومی ٹیم کے سابق  کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو ٹائم دینا چاہیے، ٹیم میں پارٹی بازی ہے جس کو اب ختم کرنا چائیے۔

لاہور میں کرکٹر سلمان بٹ نےہاکی ٹورنامنٹ کے موقع پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے، اس کو فروغ ملنا چاہیے، پاکستان میں  ہاکی کہیں نہیں کھیلی جا رہی،  سکولز ، کالجز میں کہیں بھی ہاکی نہیں کھیلی جا رہی، ہاکی میں اگر کچھ اچھا ہو رہا ہوتا تو یہ حالات نا ہوتے۔ہمیں گراس روٹ لیول پر ہاکی کو فروغ دینا ہوگا
سلمان بٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین محسن نقوی کی تعیناتی پر کہاکہ   محسن نقوی کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ محسن نقوی ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں۔

سلمان بٹ نے کہا کہ کرکٹ میں اسپیشلسٹ کی ضرورت ہوتی ہے،دل کا علاج صرف ہارٹ سپیشلسٹ ہی کر سکتا ہے،ایسے ہی کھیلوں میں سپیشلسٹ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ کرکٹ کے لیے روڈ میپ کی ضرورت ہے۔میرٹ پر لوگوں کو آنا چاہیے،کپتانی اس کو کرنی چاہیے جو اس کا حقدار ہو، ہر ورلڈ کپ کے بعد پاکستان میں کپتان تبدیل ہو جاتا ہے۔ شاہین آفریدی کو ٹائم دینا چاہیےجب کسی کو کپتان بناتے ہیں ان کو پورا موقع دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں کیوں سازشیں ہوتی ہیں یہ سب کو پتہ ہے۔ ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم کا بیٹنگ کوچ وہ تھا جس نے ایشیئن کنڈیشنز میں کبھی کرکٹ نہیں کھیلی اور ہماری ٹیم کوئی زیادہ کرکٹ نہیں کھیل رہی ہے۔