عام انتخابات 2024 میں پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج 

عام انتخابات 2024 میں پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج 
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈسک: الیکشن 2024 میں پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امیدوار پی پی 31 گجرات مدثر رضا نے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کر وائی ہے۔

درخواست میں یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ حلقے میں نگران وزیراعلی پنجاب کے قریبی عزیز شافع حسین کو جتوانے کے لیے حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے، ہزاروں کی تعداد میں جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔

 درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپرز پر ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگا کر جعلی بیلٹ باکس میں بند کر کے تیار کر لیے گئے ہیں اس کے علاوہ جعلی بیلٹ بکس کو اصلی بیلٹ باکس سے تبدیل کرنے کی سازش بھی کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News