(ویب ڈیسک)اس الیکشن میں پنجاب میں 65ہزار قیدیوں میں سے 1500 نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں, عمران خان نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں قیدیوں نے اپنی پسندیدہ شخصیات کو منتخب کروانے کے لیے حق رائے دہی استعمال کرلیا، تاہم 65 ہزار میں سے صرف ڈیڑھ ہزار قیدیوں نے ووٹ ڈالے ہیں۔اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق ملک میں ہونے والے عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں پنجاب بھر کے قیدیوں نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو منتخب کروانے کے لیے حق رائے دہی استعمال کیا۔
صوبے کی 43جیلوں میں قید 65ہزار سے زائد قیدیوں میں سے صرف ڈیڑھ ہزارقیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق راہے دہی استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قیدیوں کا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھا گیا تھا۔
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پوچھا گیا، جس پر صرف ڈیڑھ ہزار قیدیوں کے کوائف پورے ہوئے۔ قیدیوں نے اپنا پوسٹل ووٹ کاسٹ کرلیا، جس کا رزلٹ الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔