لاہور(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر آنجہانی اداکاری دلیپ کمار کے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کیے گئے اظہار خیال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بالی ووڈ کے آئیکن دلیپ کمار کا آج انتقال ہوگیا ، انہوں نے ایک عشرے قبل ایک تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کی تھی۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک پرانے ویڈیو کلپ میں دلیپ کمار کو دیکھا جاسکتا ہے، جو پاکستان کے موجودہ وزیراعظم کی تعریف کر رہے ہیں. واضح رہے کہ عمران خان اس وقت ایک بین الاقوامی کرکٹ اسٹار تھے جنہوں نے سیاست میں حصہ نہیں لیا تھا۔ دلیپ کمار کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ "میں نے اپنے پورے کیریئر میں کبھی بھی کسی ایک فرد کو نہیں دیکھا جس نے اپنے آپ پر اتنا اوپر اٹھا لیا اور بے شمار کامیابیاں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں : دلیپ کمار اور مدھو بالا کی لازوال محبت کی المناک کہانی
دلیپ کمار ان تمام لوگوں کے لئے خان کو ایک "روشن مثال" کے طور پر پیش کرتے ہیں جو کھیلوں یا کسی بھی دوسری خدمات میں حصہ لیتے ہیں اور اس میں خوشی محسوس کرتے ہیں . دلیپ کمار نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ، "مبارک ہو اس ماں کو جس کی کوکھ سے اتنے خوبصورت اور بہادر لڑکے نے جنم لیا۔"
His urdu & soft pronunciation v impressive. Sharing his golden words for Imran Khan pic.twitter.com/OiESTbqhWB
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) July 7, 2021
اس کلپ کا اختتام پر دلیپ سامعین کو بتاتے ہیں کہ پاکستانی کتنے خوش قسمت ہیں کہ ان کے درمیان عمران خان موجود ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس نے سپر اسٹارڈم میں "بیٹنگ اور بولنگ" کس طرح کی تھی۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر نے ویڈیو کلپ کے ساتھ ٹویٹ کیا " دلیپ کمار کی اردو اور تلفظ بہت متاثر کن تھا، عمران خان کے لئے انکے عظیم الفاظ ،" واضح رہے کہ برصغیر کے مایہ ناز فنکار دلیپ کمار طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ٗ انہوں نے مغل اعظم ٗ دیوداس جیسی شہرہ آفاق فلموں میں اپنی لافانی اداکاری کے جوہر دکھائے اور انہیں برصغیر پاک و ہند کے بڑے اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔RIP Mohammed Yusuf Khan #DalipKumar.
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) July 7, 2021
Truly a legendary actor, humanitarian. His universal acting style inspired generations of actors. He had bn involved with a number of charitable & social initiatives as well. He also got Pakistan’s highest civilian award, Nishan-e-Imtiaz pic.twitter.com/i9UOnqRxbE