پنجاب حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کی عید کرا دی

پنجاب حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کی عید کرا دی
لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے پچیس فیصد سپیشل الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا۔ گریڈ ایک سے گریڈانیس تک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا پچیس فیصد سپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔ ایسے سرکاری ملازمین جو کسی کمپنی ، خود مختار ادارے یا لم سم تنخواہ وصول کر رہے ہیں انہیں الاؤنس نہیں ملے گا۔ سیکرٹری خزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ محکمے کسی بھی قسم کی غلط ادائیگی کے خود ذمہ دارہوں گے۔ پچیس فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس جون 2021 سے نافذ ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔