سندھ: امتحانی مراکز اور بورڈ دفاتر میں دفعہ 144 نافذ

سندھ: امتحانی مراکز اور بورڈ دفاتر میں دفعہ 144 نافذ
کراچی (پبلک نیوز) سندھ میں بورڈز کے امتحانات، محکمہ داخلہ متحرک، محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز اور بورڈ کے دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ امتحانی مراکز میں موبائل فونز لے جانے پر بھی مکمل پابندی عائد ہو گی۔ امتحانی مراکز کے نزدیک فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھولنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ واضح رہے کہ سندھ بھر میں بورڈ امتحانات ہو رہے ہیں۔ امتحانات کے دوران بد نظمی، تاخیر سے پرچوں کا پہنچنا سمیت پرچے لیک ہونا معمول بن چکا ہے۔ اس حوالے سے مشیر وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے بعض افسران کو معطل بھی کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔