وزیراعظم نے وزارت خزانہ سے قیمتوں میں کمی کےلیے سفارشات مانگ لیں،وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی کی ٹاسک فورس اجلاس میں معاملہ زیربحث آیا،ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے رائے دی کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو ملنا چاہئیے مگر مفتاح اسعمیل سے رائے لے لی جائے . تیل کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ توانائی ٹاسک فورس اجلاس میں زیر بحث آیا . ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے استفسار کیا کہ کیا ہم قیمتیں کم کرسکتے ہیں جس پر شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر مفتاح اسماعیل سے راے لی جائے ، قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو ملنا چاہیے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شاہد خاقان عباسی سے اتفاق کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل سے مکمل بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے. واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے جب کہ برینٹ کروڈ آئل 100 ڈالر سے نیچے آ گیا ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں اس خدشے پر کم ہوئیں کہ ممکنہ کساد بازاری طلب کو کم کر دے گی، برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی۔ یورپ کا بینچ مارک خام کنٹریکٹ، برینٹ نارتھ سی، دوپہر کے درمیانی سودوں میں 3.3 فیصد گر کر 99.39 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ہم منصب ڈبلیو ٹی آئی تیل بھی 3.3 فیصد گر کر 96.12 ڈالر پر آ گیا۔ تجزیہ کاروں نے پیشن گوئی کی ہے کہ برینٹ اس سال کے آخر میں دنیا بھر میں طویل معاشی بدحالی کی صورت میں 65 ڈالرتک پہنچ سکتا ہے۔