پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اہم بیان

پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اہم بیان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے احتجاج کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راستوں کی بندش سے پیٹرول پمپوں کو سپلائی معطل ہے اور کچھ پمپوں پر پیٹرول کا ذخیرہ ختم ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اتنا اثر نہیں ہو رہا مگر پنجاب اور کے پی میں ٹینکر نہیں پہنچ پا رہے، اطلاعات ہیں کہ راستے بند ہونے سے کٸی گاڑیاں بند ہوچکی ہیں اور بڑی پریشانی کا عالم ہے، جہاں بھی پیٹرول ملتا ہے لوگ لے لیتے تھے مگر ابھی تو راستے بند ہونے سے لوگ لینے کے بھی قابل نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ راستوں کی بندش سے پنجاب کے مختلف اضاع میں پیٹرول قلت ہوسکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر بلا تعطل فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے ۔

Watch Live Public News