وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمیں گزشتہ حکومت کی نااہلیوں کا خمیازہ بھگتناپڑرہاہے۔ آئی ایم ایف سے جلدمعاملات طے پاجائیں گے۔چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں کمی لارہے ہیں۔ہم نے بجٹ میں امیرلوگوں سے قربانی مانگی اورغریبوں کوریلیف دیا۔ اہم پریس کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ معیشت ہمارے کنٹرول میں ہے ، عوام چہ مگوئیوں پرکان مت دھریں. گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ گھی بہت جلد 150روپے فی کلو کم ہو جائے گا۔ آٹا بھی مزید سستا ہوگا اور کھاد کی قیمت بھی کم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانا ہماری معاشی مجبوریاں تھیں لیکن اب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر ہوگئی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان بہت زیادہ کرنٹ دیفیسٹ چھوڑ کر گئے، عمران خان روس سے کم از کم 100 لیٹر تیل ہی خرید لیتے، گزشتہ نالائق حکومت کی بری پالیسیوں کا ہمیں خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔