’’کیسے ظالم اور بے حس لوگ ملک پر مسلط ہیں‘‘

’’کیسے ظالم اور بے حس لوگ ملک پر مسلط ہیں‘‘
لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے گھوٹکی ٹرین حادثہ پر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے حس لوگ اپنی نااہلی قبول کرنے پر بھی تیار نہیں ہیں جبکہ تین سالوں میں آٹھ بڑے ٹرین حادثے ہو چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ ’’کیسے ظالم اور بےحس لوگ پاکستان پر مسلط ہیں جو تین سال میں آٹھ بڑے ٹرین حادثات کے بعد بھی اپنی مجرمانہ غفلت اور نااہلی قبول کرنے کو تیار نہیں؟ جتنے لوگوں نے اپنے پیاروں کو ان حادثات میں کھویا میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، اللّہ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے۔ آمین‘‘۔https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1401850481123733505یاد رہے کہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے نتیجہ میں خوفناک حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں اب تک چالیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Watch Live Public News