(ویب ڈیسک) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کلچرل ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا ۔
تفصیلات کےمطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے عظمی بخاری کے اضافی چارج کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ،کیبنٹ ڈویژن ٹو نے نوٹی فکیشن جاری کیا۔
اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے سید کوثرعباس کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میڈیا کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیا ہے، سید کوثرعباس کو اعزازی طور پر میڈیا کوآرڈی نیٹرمقرر کیا گیا ہے،اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ۔