لاہور ( پبلک نیوز) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ مریم نامی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور جوہر ٹاؤن میں تیزاب کے باعث مریم کا چہرہ جھلس گیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ احمد نامی شخص نے اس پر تیزاب پھینکا۔ شادی سے انکار کرنے پر نوجوان نے لڑکی پر تیزاب پھینکا گیا۔
تیزاب گردی کا شکار لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق تیزاب کے باعث لڑکی کا چہرہ جھلس گیا ہے۔ ملزم احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم احمد مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا اس نے صبح مجھے موٹرسائیکل پر ساتھ چلنے کو کہا اور شادی سے انکار پر اسٹیل کے جگ سے تیزاب میرے اوپر پھینک دیا۔