سعودی عرب میں دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد

سعودی عرب میں دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد
سعودی وزارت محنت و افرادی قوت نے یہ ہدایت جاری کی ہے کہ دوپہر 12 سے 3 بجے تک کھلے مقامات پرکام کرنے پر اب پابندی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب حکومت کی طرف سے ملک میں دوپہر کے وقت دھوپ میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت محنت و افرادی قوت نے یہ ہدایات جاری کی ہیں جس کے مطابق دوپہر 12 سے 3 بجے تک کھلے مقامات پرکام کرنے پر پابندی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق پابندی کا اطلاق 15 جون سےہوگا اور یہ پابندی 15 ستمبر تک نافذ رہے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔