اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی
گلگت:اسپیکر اسمبلی امجد زیدی کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ممبر اسمبلی جاوید منوا جو کہ وزیر خزانہ گلگت بلتستان بھی ہیں نے یہ تحریک اسمبلی میں پیش کی، اسپیکر اسمبلی امجد زیدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے۔اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 21 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ جبکہ امجد علی زیدی کے حق میں صرف 1ووٹ پڑا ۔ خیال رہے کہ پارٹی معاہدے کے تحت سپیکرامجد زیدی نے اڑھائی سالہ مدت مکمل کرکے مستعفی ہونا تھا، ڈپٹی سپیکر نذیرایڈوکیٹ نے نیا سپیکربننا تھا۔ اسپیکر امجد زیدی عہدے سے مستعفی ہونے سے انکاری تھے جس پر تحریک عدم اعتماد لائی گئی۔ پوزیشن جماعتوں کے ممبران نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔سابق سپیکر امجد زیدی کا تعلق بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔