ویب ڈیسک: گوجرہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر پر بھگڈر مچنے سے 4خواتین بے ہوش ہوگئی جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق گوجرہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر پر بھگڈر مچ گئی، گوجرہ رقم کی وصولی کے لئے آئی ہوئی 4 خواتین بے ہوش ہو گئی۔ گوجرہ ریسکیو 1122 نے بے ہوش ہونے والی خواتین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔؎
گوجرہ 20 ہزار سے زائد خواتین کو رقم کی ادائیگی کے لیے صرف دو سینٹر قائم کیے گئے، گوجرہ بے ہوش ہونے والی خواتین میں نسیم بی بی ،سمیرا بی بی ،نسیم بی بی، خالدہ بی بی شامل ہیں۔ گوجرہ بے ہوش ہونے والی خواتین میں سے 2 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔