ویب ڈیسک : امریکا کی دوغلی پالیسی،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکوکانگریس میں خطاب کیلئے مدعو کرلیا۔
نیتن یاہو چوبیس جولائی کو امریکی کانگریس سےخطاب کریں گے،اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےنیتن یاہو خطاب میں غزہ میں جنگ کا دفاع کریں گے اور اس کا اخلاقی جواز پیش کریں گے۔
غزہ میں جنگی جرائم کی وجہ سے انٹرنیشنل کریمینل کورٹ سے نیتن یاہو کے جلد وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔