ویب ڈیسک: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک صارفین سے جون تا ستمبر اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جون کے بلوں میں 2 روپے 67 پیسے اضافی وصول کیے جائیں گے۔ صارفین کو جولائی میں 3 روپے 10 پیسے اضافی ادائیگی کرنا پڑے گی۔ اگست کے بلوں میں 3 روپے 22 پیسے اضافی وصول کیے جائیں گے جبکہ ستمبر کے بلوں میں 99 پیسے فی یونٹ اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔
اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔