ویب ڈیسک: شایان آفریدی کا بڑا کارنامہ، بین الاقوامی سطح پر ٹینس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر دیکھایا۔
ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والا ٹینس کا نوجوان کھلاڑی شایان آفریدی ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔
شایان آفریدی نے صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ٹینس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے آٹھ انڈر 10، بارہ انڈر 12 اور تین انڈر 14 ٹائٹلز کے ساتھ قومی ٹینس چیمپئن جیتیں۔
نوجوان ٹیلنٹ نے مئ 2024 میں نیپال میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پشاور کے تاریخی قلعہ بالاحصار میں نوجوان ٹینس سٹار شایان آفریدی کو انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ نے بھی خصوصی انعام سے نوازا اور ضلع خیبر کا نام ملکی اور عالمی سطح پر روشن کرنے پر سراہ ۔