”منتخب عوامی نمائندوں کی عزت ہم سب پر لازم ہے“

”منتخب عوامی نمائندوں کی عزت ہم سب پر لازم ہے“

اسلام آباد(بلک نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پارلیمان کے سامنے پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر دکھ اور افسوس ہوا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا پنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ سیاست میں شائستگی، تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر اپنانا ہو گا۔ اراکین پارلیمنٹ منتخب عوامی نمائندے ہیں ان کی عزت ہم سب پر لازم ہے، واقعہ کی مکمل اور جامع انکوائری کروائی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے نعرہ بازی کی جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی اور نوبت ہاتھا پائی تک آ گئی۔ اس دوران مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کی طرف جوتا بھی اچھالا گیا۔

پی ٹی آئی کے کارکنان وزیر اعظم پر اعتماد کے ووٹ کی کارروائی سے پہلے ڈی چوک پر ان کے ساتھ اظہار یکجحتی کرنے کے لیے پہنچے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔