جاوید آفریدی کی طرف سے سیمی اور آملہ کے اعزاز میں عشائیہ

جاوید آفریدی کی طرف سے سیمی اور آملہ کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور(پبلک نیوز) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کے اعزاز میں لاہور میں عشائیہ دیا گیا جس میں ڈیرن سیمی نے تکے اور کباب بنا کر دعوت کو یادگار بنا دیا۔

عشائیے میں پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی، مینٹور ہاشم آملہ، کپتان وہاب ریاض اور کامران اکمل شریک ہوئے۔ مہمانوں کی دم پخت، افغانی بوٹی، تکوں اور کباب سے تواضع کی گئی۔ ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اور کھلاڑیوں کو روایتی ‘کلہ’ بھی پیش کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔