”وزیراعظم کو اخلاقی فتح ہوئی، اب اپوزیشن کی باری ہے“

”وزیراعظم کو اخلاقی فتح ہوئی، اب اپوزیشن کی باری ہے“

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی اخلاقی فتح ثابت کر دی۔

فواد چودھری کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ اب دیکھنا ہے اپوزیشن اپنی اخلاقیات کس طرح ثابت کرتی ہے، وہی اخلاقیات جس کا وعدہ اپوزیشن نے عوام سے کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ وزیراعظم کو 176 ارکان اسمبلی نے اعتماد کا ووٹ دیا۔

اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیرا عظم عمران خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اتحادیوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، مشکل وقت میں اتحادیوں نے میرا ساتھ دیا۔

وزیر اعظم نے کہا جس طریقے سے سینیٹ الیکشن ہوا شرمندگی ہوتی ہے، حیرت ہوئی لوگوں کوخریدنے کے لیے منڈی لگی ہوئی ہے، ہم کہتے ہیں ہمارے معاشی حالات بہت برے ہیں، قرضے چڑھے ہوئے ہیں، اصل میں بیماری کچھ اور ہے،میں نے اس عمرمیں ساری دنیا دیکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری دنیا کا کرپٹ آدمی ہے، آصف زرداری مسٹر ٹین پرسنٹ کے نام سے مشہور ہیں اس پر فلمیں بنی ہوئی ہیں، دوسری طرف کہتے ہیں ہمارا لیڈر نوازشریف ہے، نوازشریف ڈاکو، جھوٹ بول کر بھاگا ہوا ہے، ہمیں کہا گیا نوازشریف جہاز پر نہیں چڑھ سکے گا، مشرف نے ان کو این آر او دے کر غلطی کی، دونوں نے ملک پر 4 گنا قرضہ بڑھا دیا، میں ڈھائی سال سے تماشے دیکھ رہا ہوں، ایوان میں وزیراعظم کو تقریر کرنے نہیں دی جاتی، ان پر کرپشن کے کیسز ہم نے نہیں بنائے، کیا یہ آپ کے باپ کا پیسا تھا؟ یہ قوم کا پیسا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔