پبلک نیوز: رواں سال پنجاب میں کورونا وائرس کی سب سے بڑی تعداد ریکارڈ کی گئی۔ چوبیس گھنٹوں میں 1044 نئے کیسز سامنے آگئے کل تعداد 177,008 ہوگئی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور بدستور ہاٹ سپاٹ ایریا 646 کیسز سے سرفہرست۔ حافظ آباد 5، قصور 2، شیخو پورہ 14، راولپنڈی31، جہلم 9 اور گوجرانوالہ میں 41 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ 36، نارووال 1، گجرات90، منڈی بہاؤالدین 3، ملتان23، خانیوال7، وہاڑی 2، فیصل آباد57، چنیوٹ2، ٹوبہ 10، جھنگ4 اور رحیم یار خان میں 19 کیسز سامنے آئے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ سرگودھا 20، میانوالی 3، بہاولنگر 4، بہاولپور 3، ڈیرہ غازی خان5، لیہ 1، ساہیوال 4 اور اوکاڑہ میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس سے مزید18 ہلاکتیں، اموات کی کل تعداد 5552 ہوچکی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق اب تک 3402377 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 164989 ہو چکی ہے۔