شاہین آفریدی اور انشاء کی نسبت ٗ شاہد آفریدی سامنے آگئے

شاہین آفریدی اور انشاء کی نسبت ٗ شاہد آفریدی سامنے آگئے
کراچی(پبلک نیوز)پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کے ساتھ اپنی صاحبزادی کی نسبت کے حوالے سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ شاہین آفریدی کھیل کے میدان اور زندگی میں کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی کے خاندان والوں نے میری صاحبزادی کے رشتہ کیلئے رابطہ کیا ہے ٗ دونوں خاندان رابطے میں ہیں ٗ جوڑے آسمانوں میں بنتے ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ کی رضا ہوئی تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا۔ میری دعائیں گراؤنڈ میں اور زندگی میں شاہین آفریدی کے ساتھ ہیں کہ اس کی کامیابی کا سفر جاری رہے۔https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1368533295940726786یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی نسبت شاہین آفریدی سے طے پا گئی ہے اور دونوں خاندانوں میں یہ طے پایا ہے کہ باقاعدہ طور پر رسم نکاح انشاء کی تعلیم مکمل ہونے کی بعد کی جائیگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔