صدرعارف علوی نے 2 سال سے کم سزا والی خواتین، بچوں کی سزائیں معاف کردیں

صدرعارف علوی نے 2 سال سے کم سزا والی خواتین، بچوں کی سزائیں معاف کردیں
کیپشن: President Arif Alvi pardoned the sentences of women and children with less than 2 years sentence

ویب ڈیسک: صدر مملکت عارف علوی نے انسانی بنیادوں پر 2 سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کو معافی کی منظوری دے دی۔

ایوانِ صدر کے مطابق صدر نے ان خواتین اور بچوں کی معافی کی منظوری بھی دی، جن کی بقیہ سزا دو سال سے کم ہے۔ 

معافی کا اطلاق قتل، بغاوت، جاسوسی، اغوا، ڈکیتی اور ریاست کے خلاف سرگرمی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔

ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق معافی کا اطلاق زنا آرڈیننس، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات قوانین کے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معافی کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

Watch Live Public News