ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر محکمہ داخلہ نے جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے اصول و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قیدیوں کی عزیز و اقارب اور لیگل کونسل سے ملاقات جیل قواعد کے مطابق ہوگی۔ مین گیٹ پر ملاقاتیوں کی جامع تلاشی بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ ہوگی۔
صرف ملاقات کے دن پر اور اصل شناختی کارڈ کے حامل افراد ہی قیدیوں سے ملاقات کرسکیں گے۔ ہر ملاقاتی کی مکمل تفصیل پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم یا رجسٹر میں درج کی جائے گی۔
سیکیورٹی کے پیش نظر سزائے موت کے قیدی، خطرناک قیدی، پنشمنٹ بلاک میں بند قیدیوں کی ملاقات علیحدہ دنوں میں ہوگی۔