(ویب ڈیسک ) سابق آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کے نام پر پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) عہدیداران نے آمادگی کا اظہار کیا ہے تاہم کوچنگ کے لئے شین واٹسن کے نام کا حتمی فیصلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) محسن نقوی کرینگے۔
ذرائع کے مطابق شین واٹسن نیوزی لینڈ سیریز سے ذمہ داریاں نبھاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر نے سال 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ شین واٹسن اس وقت پی ایس ایل 9 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ منسلک ہیں۔
خیال رہے کہ شین واٹسن کو 59 ٹیسٹ، 190 ون ڈے انٹرنیشنل اور 58 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔