اسلام آباد(پبلک نیوز) وزارت داخلہ نے سینیئر لیگی رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا، نیب کیسز کے باعث کابینہ نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی، لیگی رہنما کےخلاف نارووال اسپورٹس سٹی کے نیب ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق احسن اقبال کو نیب میں کئی بار طلب بھی کیا جاچکا ہے۔ احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش نیب نے کی تھی۔ ای سی ایل کمیٹی نے احسن اقبال کا نام فہرست میں شامل کرنے کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔