برطانوی سفیر کی نشاندہی پر چئیرمین سی ڈی اے کی آنکھ کھل گئی

برطانوی سفیر کی نشاندہی پر چئیرمین سی ڈی اے کی آنکھ کھل گئی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) برطانوی سفیر کی جانب سے مارگلہ ہلز پر کوڑ کرکٹ کی نشاندہی کی گئی جس پر چئیرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی خود موقع پر پہنچ گئیں۔

مارگلہ ہلز پر ایم سی آئی، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کی ٹیموں نے صفائی شروع کر دی۔ صفائی کے کام کی نگرانی سیدہ شفق ہاشمی خود کر رہی ہیں۔ مارگلہ ہلز پر کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لیے کوڑے دان بھی لگا دئیے گئے۔

چئیرمین سی ڈی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے کوڑے دان میں پھینکیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔