ویب ڈیسک: ' ڈیجیٹل کرنسی کی کوئی اندرونی قیمت نہیں ہے' یہ کسی عام شخص کا کہنا نہیں ہے، بلکہ بینک آف انگلیڈ کے گورنر اینڈریو بیلے نے یہ کہا ہے۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ جو لوگ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، اپنی تمام تر دولت گنوانے کے لیے تیار رہیں۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران کرپٹو کرنسی کی بڑھتی ہوئی ویلیو کے بارے میں جب ان سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کی کوئی اندرونی قیمت (جس طرح سونے کی قیمت ہوتی ہے) نہیں ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ لوگ اس پر خرچ نہیں کرتے، کیونکہ لوگ ظاہری قیمت (اپنی جیب سے پیسہ) لگاتے ہیں۔ ان کی ظاہری قیمت کے جواب میں کرپٹو کی باطنی یا اندرونی قیمت نہیں ہے۔
اینڈریو بیلے کا کہنا تھا کہ میں دو ٹوک انداز میں کہوں گا، کرپٹو کرنسی صرف اس وقت خریدیں جب آپ اپنی تمام دولت گنوانے کے لیے تیار ہوں۔ قبل ازیں برطانیہ کی فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی نے بھی واضح کر دیا تھا کہ کرپٹو اثاثوں میں سرمایہ کاری یا اس میں پیسہ لگانے کا مطلب ہے آپ بہت بڑے خطرات سے دوچار ہونے جا رہے ہیں۔