پبلک نیوز: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ 8 مئی، 10 اور 11 مئی کو کسٹمز فیلڈ دفاتر کھلے رہیں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کسٹمز فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 8، 10 اور 11 مئی 2021 کو اپنے دفاتر کھلے رکھیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو پہلے ہی سے ان تاریخوں میں بینک کھلے رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تا کہ تجارتی سرگرمیوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
تمام کسٹمز فیلڈ دفاتر اپنے افسران اور اہلکاروں کے عیدالفطر کے دوران ڈیوٹی روسٹر کو جاری کر دیں تا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران تمام کنسائینمنٹس بالخصوص جلد خراب ہونے والی اشیاء کو کلیئر کیا جا سکے۔
پورٹ اتھاریٹیز، ٹرمینل آپریٹرز اور زمینی بارڈر سٹیشنز کو ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تمام تجارتی تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کو بھی ان سہولتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔