20فیصد ڈومیسٹک کوچز کو تبدیل کرنا ہے: چیئرمین پی سی بی

20فیصد ڈومیسٹک کوچز کو تبدیل کرنا ہے: چیئرمین پی سی بی
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیزراجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پچز اور کوچنگ ٹھیک نہیں ہے۔ ڈومیسٹک کوچز کے ساتھ میٹنگ کی، ڈومیسٹک کوچز کو 20 فیصد تبدیل کرنا ہے۔ ڈومیسٹک کوچز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چار ہفتوں میں پاکستان کرکٹ کے حوالے سے چیزیں سامنے لاؤں گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی فنڈنگ پر 50 فیصد چلتا ہے۔ آئی سی سی کی 90 فیصد فنڈنگ بھارت سے اتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مطلب بھارت کے سرمایہ کار پاکستان کرکٹ کو چلا رہے ہیں۔ اگر بھارت اپنی سرمایہ کاری ختم کردے تو پاکستان کرکٹ بیٹھ بھی سکتی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔