عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
میانوالی: سابق وزیر اعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنی جان کی قربانی دوں گا اپنے ملک کیا آزادی کیلئے، ہمیں جیلوں میں ڈالنے سے نہ ڈراؤ ابھی تو میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے لگا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کے جہاد کے لیے سب کو تیار کررہا ہوں۔ امریکا کے غلاموں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔ چار پانچ ماہ میں ان لوگوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا مہنگائی کے ریکارڈ توڑدیے۔ یہ لوگ صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی جنگ میں شامل ہو کر80 ہزار پاکستانی مارے گئے کیوں کہ ہم ان کے غلام تھے۔ جن کی جنگ لڑ رہے تھے وہ یہاں ہم پربمباری کر رہے تھے، پینتیس لاکھ لوگ بے گھر ہوئے اوراربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس جنگ کی وجہ آج بھی ہمارے فوجی جوان جنگ لڑرہے ہیں اورشہید ہو رہے ہیں۔ کیا کسی نے پوچھا کہ ہمیں ان کی جنگ میں شریک ہونا چاہایے تھا؟ جبکہ میں ہروقت یہی کہتا تھا اورمجھ پر طالبان خان کا الزام لگایا گیا۔ عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ اچھا ہوا شہباز شرہف کو چھ ماہ بعد مراسلہ یاد آیا گیا، ہم تو چھ ماہ سے تحقیقات کا کہہ رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں سے پوچھیں جب بجلی کا بل آتا ہے تو وہ کہتے ہیں ہم بل ادا کریں یا خوراک اور بچوں کی فیسیں ادا کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔