عمران خان،سی سی پی او لاہور کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

عمران خان،سی سی پی او لاہور کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان اور سی سی پی او لاہور کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور سی سی پی او کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، سی سی پی او چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لئے بدھ کی رات پہنچے۔ ذرائع کے مطابق 25 مئی کے واقعہ پر پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج نہ کرنے پر گفتگو کی گئی، گرین ٹاؤن درج مقدمے پر ویل ڈن کہا گیا جبکہ مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی گرفتاری پر بھی گفتگو کی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں نو منتخب ایم پی اے اسد کھوکھر کو بھی گرفتار نہ کرنے پر پوچھ گچھ کی گئی، ایک وزیر نے عمران خان کو بتایاکہ اسد کی گرفتاری کی تیاری تھی لیکن وہ ملک سے باہر چلے گئے، اسد کھوکھر کے دفاتر اور گھروں پر اہلکار لگائے گئے تھے لیکن وہ پہلے ہی ملک سے نکل گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں موجودہ آئی جی فیصل شاہکار کے موضوع پر بھی گفتگو کی گئی،اس کے علاوہ ملاقات میں علیم خان پر مقدمہ اورگرفتاری پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے سی سی پی او کو تبادلے کےباوجود کام جاری رکھنے کی ہدایت کی، عمران خان نے سی سی پی او شاباش دی اور کہا جب تک چاہیں گے آپ سے کام لیں گے، ملاقات میں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو نہیں بلایا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔