کراچی پولیس نے 3کروڑ روپے کے انعامی بانڈز لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق جمشید روڈ پر انعامی بانڈز لوٹنے والے دو ملزمان سے ڈھائی کروڑ کے بانڈز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ کورنگی مہران ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔
اس ڈکیتی کا مقدمہ منیجر کی مدعیت میں جمشید کوارٹر تھانے میں درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر کے مطابق رائیڈر آصف 3 کروڑ روپے کے پرائز بانڈ بینک میں جمع کروانے نکلا تھا، رائیڈر 25 ہزار روپے والے پرائز بانڈ گتے کےڈبے میں لیکر جارہا تھا کہ راستے میں 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 6ملزمان نے رائیڈر سے 3 کروڑ کے پرائز بانڈ چھین لیے اور فرار ہو گئے۔