وزیراعظم کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کو پنجاب کی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔ ۔وزیراعظم لاہور میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم لاہور میں 35 ہزار اپارٹمنٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پہلے فیز میں 4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ 2 ہزار اپارٹمنٹس نیا پاکستان ہاؤسنگ کے لیے اپلائی کرنے والے افراد جبکہ باقی 2 ہزار اپارٹمنٹس سرکاری ملازمین کے لیے رکھے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔