سورج گرہن ، عید کے چاند پر اثرانداز ہوسکتا ہے ، ناسا

shawal moon
کیپشن: shawal moon
سورس: google

ویب ڈیسک :12 مارچ سے شروع ہونے والا رمضان المبارک کا آخری دن  9 یا 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔  پاکستان  میں اس سال 9 اپریل کو رمضان المبارک کا اختتام ہوگا اور ملک میں عیدالفطر 10 اپریل کو منائی جاسکتی ہے۔

لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے سورج گرہن کا اثر شوال کے چاند پر مرتب ہوسکتا ہے۔ اور ممکنہ طور پر 9 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنے میں دشواری ہوسکتی ہے۔

مکمل سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند ،سورج اور زمین کے درمیان سے گزرتا ہے اور سورج کو مکمل طور پر روک دیتا ہے۔ نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن یعنی ناسا نے کہا کہ اس دن آسمان پر تاریکی چھا جائیگی۔ جس کی وجہ سے شوال کے چاند کو دیکھنے میں دشواری ہوسکتی ہےاور نیا چاند سورج گرہن کی تکمیل کے دن ظاہر ہوتا ہے۔

اسلامی کیلنڈر میں، رمضان سمیت ہر نئے مہینے کے آغاز کا تعین نئے چاند کے بعد پہلے نصف چاند کو دیکھ کر کیا جاتا ہے۔ عید الفطر رمضان المبارک کے اختتام اور شوال کے مہینے (اسلامی کیلنڈر کا 10واں مہینہ) کی آمد کے موقع پر عیدالفطر منائی جاتی ہے۔