خبردار۔۔ہوشیار۔۔حکومت کا بجلی چوروں کےخلاف گھیرا تنگ

خبردار۔۔ہوشیار۔۔حکومت کا بجلی چوروں کےخلاف گھیرا تنگ
سورس: ویب ڈیسک

(پبلک نیوز) دانش منیر: صوبہ بھر میں متحرک بجلی چور اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ پنجاب حکومت نے بجلی چوروں کو پکڑنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  ضلعی سطح پر بجلی چوروں کو پکڑنے کےلیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔  صوبہ بھی میں نادہندہ صارفین سے 9 رکنی ٹاسک  فورس ریکوری بھی کرئے گی ۔ بجلی چوروں کو پکڑنے کی ٹاسک فورس سے متعلق مراسلہ تمام اضلاع کو ارسال کردیا گیا ہے۔ 

نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹاسک فورس میں ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنر سربراہ ہوگا،  ضلع کا ڈی پی او/ سی پی او بھی ٹاسک فورس ٹیم کا ممبر ہوگا، واپڈا  سپرینٹیڈنٹ انجینئر (SE) سمیت سپیشل برانچ پولیس، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر فورس کا حصہ ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تحصیلدار سمیت ٹاسک فورس ٹیم میں واپڈا کی ٹیم بھی شامل ہوگی۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔