پاکستان ، برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے نکلنے والا ہے ؟

پاکستان ، برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے نکلنے والا ہے ؟
لندن ( ویب ڈیسک ) برطانیہ کی طرف سے یہ اعلان متوقع ہے کہ پاکستانی شہریوں پر عائد سفری پابندی کے حوالے سے عائد ریڈ لسٹ سے نام خارج کر دیا جائے، برطا نوی وزیر اعظم نے پاکستانی ہائی کمشنر کو عندیہ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے ایسی اطلاعات ہیں کہ پاکستان کو عالمی وبا کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ایک تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت ڈیٹا کا جائزہ لے رہی ہے اور قوی امکان ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں سے نکال دیا جائے۔ یاد رہے کہ عالمی وباکے برطانیہ میں بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد برطانیہ نے دنیا بھر میں کئی ممالک کو سفری ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح سے سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے عالمی وبا کا سامنا کیا اس سے دنیا بھر کے ممالک میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے اور اب کئی دیگر ممالک بھی پاکستان پر سفری پابندیوں میں نرمی کر چکے ہیں۔