گوجرانوالہ میں سلنڈر پھٹنے سے وین جل گئی، 5 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ میں سلنڈر پھٹنے سے وین جل گئی، 5 افراد جاں بحق
گوجرانوالہ ( پبلک نیوز) شہر میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے 5مسافر وین جل گئی، مسافر بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے مسافر وین جل گئی جس کے نتیجے مین 5 مسافر بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ وین میں موجود دیگر 6 افراد جھلس کر زخمی ہیں۔ مسافر وین میں 11 افراد سوارتھے۔ افسوس ناک واقعہ شاہ کوٹ راہوالی کے قریب پیش آیا۔ دوسری جانب کوئٹہ میں زرغون روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے اور اور 12 افراد زخمی ہوئے ہیں.زخمیوں میں 8 پولیس اہلکار اور باقی راہگیر شامل ہیں.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔