پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 13 اگست کو ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کردیا۔ اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف کا جلسہ 13 اگست کو ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں جلسے کے مقام کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق 13 اور14 اگست کی درمیانی رات ہاکی اسٹیڈیم میں 75 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ پارٹی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان خصوصی طور پر جلسے میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ تحریکِ انصاف نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب اسلام آباد میں بڑے جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔