(ویب ڈیسک ) مرکزی ملزم حسن شاہ کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے ۔
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ مرکزی ملزم حسن شاہ کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزم حسن شاہ کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کی شناخت پریڈ کی استدعا کی گئی ہے ۔
درخواست گزار کے مطابق ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ نے مل کر خلیل الرحمان قمر کو اغوا کیا ۔ ملزمہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمان کو بلیک میل کرنے کا حسن شاہ کو بتایا تھا ۔ حسن شاہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈرامہ نگار کو اغوا کیا اور ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا۔